کرکٹ کنگ کب تک قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے؟

0
40

پاکستان ٹوڈے: پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ کنگ کب تک قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتا دیا۔ پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ کپتانی کے مستقبل کا تعین سلیکشن کمیٹی کرے گی، تاہم بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی 2025 تک پاکستان کے وائٹ بال کپتان رہیں گے۔ کپتانی کے حوالے سے طویل مدتی حل اور فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے، فی الحال بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی 2025 تک کپتان رہیں گے۔

بابراعظم کو حال ہی میں 2023 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کے وائٹ بال کپتان کے طور پر بحال کیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف حالیہ پانچ میچز کی ٹی 20 ہوم سیریز میں پاکستان کی قیادت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنا ابتدائی شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پیش کر دیا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ بھارت سمیت تمام میچز پاکستان میں کرائے جائیں۔ پی سی بی چیئرمین نے اپنی پریس کانفرنس میں تصدیق کی ہےکہ بورڈ نے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو جمع کرا دیا ہے ، آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان آئی اور وہ تمام انتظامات سے بہت مطمئن گئی،لہٰذا تمام میچز پاکستان میں ہی ہو ںگے۔

Leave a reply