پاکستان ٹوڈے:کل سے پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، پی ڈی ایم اے
محکمہ موسمیات کی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی، ڈی جی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں تغیانی کے امکانات ہیں۔
مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں، موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں۔
آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، ڈی جی عرفان علی کاٹھیا، خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے
ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے، ڈی جی عرفان علی کاٹھیا، لینڈ سلائڈنگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایت
ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کر یں۔
سموگ کیس:حکومت کولانگ ٹرم پالیسزبنانےکی ضرورت ہے،عدالت
نومبر 12, 2024لاہور:شدیددھند،موٹرویزبند،فضا ئی آپریشن متاثر
نومبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فوادچودھری کوعدالت سےریلیف مل گیا
جولائی 9, 2024 -
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوم القدس پر پیغام
اپریل 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔