کمشنر راولپنڈی کے الزامات پرتحقیقات کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات :محسن نقوی

0
113

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پرتحقیقات کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات :محسن نقوی

محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائےگی، کمشنرراولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ، لیاقت علی چھٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے انتخابات میں ہارے ہوئے امیدواروں کو 70 ، 70 ہزار کی لیڈ سے جتوا کر قوم کے ساتھ بہت زیادتی کی، ضمیر کی آواز پر عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور اس کام میں ملوث الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

مصنف

Leave a reply