کوہ نور ہیرے کی دریافت بارے اہم پیشرفت

0
41

پاکستان ٹوڈے: کوہ نور ہیرے کی دریافت کے بارے میں اہم پیشرفت منظر عام پر آ گئی ۔ محققین نے اصل کوہ نور ہیروں کی نشاندہی کی امید ظاہر کردی،محققین کا کہنا ہے کہ کوہ ِ نور نامی ہیرا واقعی جنوبی بھارت کے علاقے گولکنڈہ سے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اورہندوستان کے کئی راجے مہاراجے نسل در نسل اس ہیرے کے وارث بنے۔ کوہِ نور دنیا کا مشہور ترین ہیروں میں سے ایک ہے، جو 1849 سے تاج برطانیہ کی زینت ہے، جس کی واپسی کیلئے بھارت نے مطالبہ کر رکھا ہے۔ کوہ نور کا مطلب روشنی کا پہاڑہے اور اس ہیرے کا وزن 105 قیراط،21.6 گرام ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ گولکنڈہ کے ہیروں کی کان کنی جنوبی ہندوستان کے دریائے کرشنا کے کنارےکی گئی ، تاہم ان کی ماخذ چٹانوںاوروہ ارضیاتی ذخائر جہاں ان ہیروں کی اصل تشکیل ہوئی، کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔ محققین کی ٹیم نے حال ہی میں جنوبی بھارت میں چٹانوں کی معدنی ساخت اور جیو کیمسٹری کا جائزہ لینے کیساتھ خطے کے ارضیاتی اور ریموٹ سینسنگ سٹڈی بھی کی ہے،

تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کوہ نور کا ہیرا کہاں معرض وجود میں آیا۔محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس قیمتی ہیرے کامآخذ کمبرلائٹ فیلڈ میں 1.1 بلین سال پرانی چٹانیں ہیں۔محققین کی ٹیم کی تازہ تحقیق حال ہی میں جرنل آف ارتھ سسٹم سائنس میں شائع ہوئی ہے۔

Leave a reply