کھجور کی کاشت کا فروغ کیلیے پاکستان اور یو اے ای میں معاہدہ طے ہو گیا
پاکستان ٹوڈے: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھجور کی کاشت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ اس سے دونوں فریقین کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے اور مہارت کے تبادلے میں مدد ملے گی۔
ابوظبی میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیٔے۔
متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان مبارک النہیان بھی شریک ہوئے۔ مفاہمت کی یادداشت پر یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور جنرل سیکرٹری خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع پروفیسر ڈاکٹر عبد الوہاب زید نے دستخط کیے۔

ایم او یو پاکستانی کسانوں کو کھجور کی کاشت بڑھانے کا موقع بھی فراہم کرے گا جس میں جدت کے حامل تصورات بھی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کو کھجور کی کاشت کو بڑھانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔