کیاکائنات میں انسانوں کے علاوہ ایلین موجودہیں؟

0
75

پاکستان ٹوڈے: کیاکائنات میں انسانوں کے علاوہ ایلین موجودہیں؟ ایلون مسک نے اپنی رائےبتا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر بسانا چاہتے ہیں، تاہم وہ کائنات میںانسانوں کے علاوہ کسی اور خلائی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں وہ کیا سوچتے ہیں؟ ایلون مسک نے برملااپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

ایلون مسک کا کہنا کہ کائنات میں ہم اکیلے ہی ہیں، کیونکہ کسی خلائی یا ایلین تہذیب کی موجودگی کے کوئی شواہد اب تک نہیں ملے۔ اپنی رائے کا اظہار انہوںنےگزشتہ دنوں سپیس ایکس کے ایک ایونٹ سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے انسانوں کو زمین سے باہر دیگر مقامات پر بسانے کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ ایلون مسک کا کہنا تھاکہ وہ 20 برسوں میں مریخ پر ایک شہر تعمیر کریں گے اور سٹار شپ اس حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔

ماہرین کے مطابق سٹار شپ کو دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ قرار دیا جاتا ہے، جو 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے، جس میں 33 انجن موجود ہیں، جبکہ دوسرا سٹار شپ سپیس کرافٹ ہے ،جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے۔

یہ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے ،جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور اسے بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا۔سٹار شپ کی اب تک 3 آزمائشی پروازیں ناکام ہوچکی ہیں ، جبکہ مئی میں چوتھی پرواز کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ایلون مسک کے بقول مریخ پر ایک مستحکم شہر کیلئے 10 لاکھ افراد اور لاکھوں ٹن سامان کی ضرورت ہوگی، جس کیلئے مستقبل قریب میں ہر 2 سال کے دوران ہزاروں سٹار شپ زمین سے مریخ کیلئے روانہ ہوں گے۔ایلون مسک کا ماننا ہے کہ تیسری جنگ عظیم سے قبل مریخ پر انسانوں کو پہنچنا ضروری ہے۔

Leave a reply