،پاکستان ٹوڈے: میڈیکل کے شعبے میں انقلاب برپا، دنیا بھر میں کینسر کے کیسز تیزی سے پھیلنے کی اہم ترین وجہ دریافت ہونے کے بعد کینسربلڈ ٹیسٹ کی تیاری میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ،اب کینسر کی تشخیص 7 سال قبل کی جا سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے خون میں ایسے پروٹینز کی شناخت کر لی ، جن سے کسی بھی فرد میں کینسر کی تشخیص 7 سال قبل کی جا سکے گی۔ تحقیق کے دوران 618 پروٹینز کو دریافت کیا گیا، جو بریسٹ، آنتوں اور معدے سمیت کینسر کی 19 اقسام سے منسلک ہوتے ہیں۔107 پروٹین ایسے افراد کے خون کے نمونوں میں دریافت کیے گئے، جو کینسر کی تشخیص سے 7 سال قبل اکٹھے کیے گئے تھے۔
تحقیقی رپورٹس کے نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے ہیں۔محققین کو توقع ہے کہ نتائج سے کینسر کی روک تھام اس سے متاثر ہونے سے قبل کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ اسے کینسر سے تحفظ فراہم کرنیوالی ادویات کیلئے بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔آکسفورڈ پاپولیشن ہیلتھ کی 2 مختلف تحقیقی رپورٹس میں ان پروٹینز کو دریافت کر لیا گیا ہے، جو کینسر کی ابتدائی مراحل میں نظر آتے ہیں۔
محققین کے مطابق اس سے کینسر کی روک تھام کرنے کیلئےیہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کونسے عناصر بیماری کی ابتدائی مراحل میں پیشرفت کا باعث بنتے ہیں۔ یہ تحقیقی کام اہم ہے، کیونکہ اس سے کینسر کی متعدد اقسام کی وجوہات جاننے کیساتھ یہ بھی پتا چل سکے گا کہ کینسر کی تشخیص سے برسوں قبل جسم کے اندر کیا چل رہا ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاکہ علم ہو سکے کہ یہ پروٹینز کینسر کے حوالے سے کیا کردار ادا کرتے ہیں اور ان میں سے کونسے پروٹینز ایسے ہیں، جو کینسر کی تشخیص کیلئے قابل اعتماد ہیں۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔