
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکاووٹ عمران خان کاہےجیسےکہیں گے ویسا ہوگا۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف 300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے،عدالتوں نے مایوس کیا ہے ،پانچ دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی۔لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو عمران خان کو انصاف ملے گا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی سزائیں دی گئیں، کتابیں تک نہیں دینے دے رہے، رولز کی خلاف ورزی کر کے ملاقاتیں نہیں کرنے دیتے، عمران خان کو بڑے بڑے مائنس کرنا چاہتے تھے مگر وہ نہیں کر سکے۔
بیرسٹر گوہر علی کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی عمران خا ن کی اسمبلی ہے، ان کا ووٹ ہے وہ جیسے کہیں گے ویسا ہوگا، بانی پی ٹی آئی جو حکم کریں گے وہ ہم مانیں گے، اسمبلی تحلیل کا کہیں گے تو کر لیں گے۔ یہ ووٹ ہمارا نہیں بلکہ عمران خان کا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔