ایران اسرائیل جنگ بندی، وزیردفاع خواجہ آصف نےردعمل دیدیا

0
107

وزیردفاع خواجہ نےایران اسرائیل جنگ بندی پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے اسرائیل کے دعوےبے بنیاد تھے۔
اُن کاکہناتھاکہ یہ 2 جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہے، بس اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔

Leave a reply