پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبورکرلیا

0
5

پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی جدید ایئر ایمبولینس سروس کے تحت 300 سے زائد قیمتی انسانی زندگیوں کو بحفاظت بچا لیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر شروع ہونے والے اس لائف سیونگ پروجیکٹ کا مقصد پسماندہ اور دور دراز اضلاع جیسے راجن پور، میاں والی اور رحیم یار خان کے تشویشناک مریضوں کو مقررہ “گولڈن آور” کے اندر بڑے ہسپتالوں تک ائیرلفٹ کرنا ہے۔
ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور جدید ترین طبی آلات سے لیس یہ فضائی بیڑا غریب اور مستحق شہریوں کو تیز ترین اور سو فیصد مفت ہنگامی منتقلی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

Leave a reply