پریمیم گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کی جولائی کی آن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغازہوگیا

پنجاب میں پریمیم گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کی جولائی کی آن لائن نیلامی کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہری اب ڈیجیٹل ای-آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے نیلامی میں شرکت کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔
پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے یہ جدید آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد نیلامی کے عمل کو آسان، شفاف اور عوام کے لیے قابلِ رسائی بنانا ہے۔
خصوصی یا پریمیم رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کے خواہشمند شہری 31 جولائی تک آن لائن رجسٹریشن کرا کے اپنی پسند کے نمبروں پر بولی لگا سکتے ہیں۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے موٹر سائیکلوں، نجی گاڑیوں اور کمرشل گاڑیوں کے پریمیم رجسٹریشن نمبروں کی نیلامی میں حصہ لیا جا سکے گا۔
نیلامی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات بھی ای-آکشن ایپلیکیشن پر عوام کے لیے دستیاب ہوں گی، تاکہ تمام شرکا نیلامی کے نتائج کا کھلے انداز میں جائزہ لے سکیں۔















