گاڑیوں کی اچانک قیمتیں کم ہونے کی وجوہات کیا ؟

0
88

پاکستان ٹوڈے: پاکستان میں گاڑیوں کی اچانک قیمتیں کم ہونے کی وجوہات کیا ؟۔ پاکستانی آٹوموٹیو انڈسٹری کے منظرنامے پر حیرت انگیز تبدیلی۔

مسلسل مہنگی ہوتی گاڑیوں کی قیمتیں کم کیوں ہونے لگیں؟۔۔۔ گزشتہ چند روز کے دوران کئی کار مینوفیکچررز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کر دیا۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان (کیا )کے ماڈل سٹونک میں 15 لاکھ روپے کی کمی سے شروع ہوا، اس کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجوہات تو نہیں بتائی گئیں، البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی گرتی ہوئی سیلز کے باعث کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے قیمتوںمیں کمی اور پرانی دو نئی لو جیسی آفرز پیش کر رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق حالیہ قیمتوں میں کمی کے پیچھے کلیدی محرکات میں سے ایک نظرثانی شدہ گُڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے ضوابط کا نفاذ ہے۔ کاروں کی نئی قیمت کی حد اب 4.69 ملین اور 4.77 ملین روپے کے درمیان آگئی ہے، جو کہ پہلے 4.83 ملین سے 6.28 ملین روپے کے درمیان تھی، یہ قابل ذکر تبدیلی گاڑیوں پر 25 فیصد جی ایس ٹی کے گہرے اثرات کو واضح کرتی ہے۔

سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑی سوئفٹ کی قیمت میں 13 فی صد کمی کی ہے اور اب یہ گاڑی 54 لاکھ 29 ہزار سے 47 لاکھ 19 ہزار میں دستیاب ہے۔سوزوکی کے بعد چنگان موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کیاہے۔

اس کے علاوہ ٹویوٹا کمپنی نے اپنی گاڑی یاریس 1.3 کی قیمت میں تین فی صد کمی کی ہے، جس کے بعد اب اس کی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار سے کم ہو کر 47 لاکھ 66 ہزار ہوگئی ہے،جبکہ ہونڈا کمپنی نے سٹی 1.2 ویرینٹ میں تین فی صد کی کمی کی ہے اور اس کی قیمت 48 لاکھ 29 ہزار سے کم ہو کر 46 لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے۔

Leave a reply