گرمی کی آمد سے پریشان عوام کو محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

0
76

پاکستان ٹوڈے: گرمیوں کی آمد سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہو چکا، جس کے زیر اثر سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ۔

بارشوں کے باعث لاہور اور کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، جبکہ ملک کے بالائی علاقوں خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہے گا۔۔۔آج ملک کے مختلف حصوں اور سیاحتی مقامات کا درجہ حرارت کیا ہے؟آئیے جانتے ہیں۔۔۔

Leave a reply