پاکستان ٹوڈے: گلابی چاند کی حقیقت کیا؟۔ کب نظر آئے گا؟۔ ماہرین فلکیات نے بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کا مکمل گلابی چاند (پنک مون) اس ماہ 23 اپریل کو نمودار ہوگا، جسے مختلف مغربی ممالک کے لوگ باآسانی دیکھ سکیں گے۔سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل 2024 کا مکمل اور گلابی چاند بدھ اور جمعرات کی درمیانی صبح دُنیا بھرمیں خصوصاً مغربی ممالک کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا۔
اس سال گلابی چاند 23 اپریل کی شام امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شام کے وقت 7 بج کر 39 منٹ پر نمودار ہوگا، اس کے ساتھ سیارے مریخ اور زحل بھی ہوں گے۔ مریخ اور زحل اسی روز رات کو چاند کے نکلنے کے چند گھنٹوں بعد نمودار ہوں گے۔اپریل کے اس پورے چاند کو بریکنگ آئس مون، بڈنگ مون، اویکننگ مون یا ایگ مون بھی کہا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ شمالی امریکا میں پائی جانے والی فلوکس سبولاٹا نامی کائی کے پھول سے مشابہت رکھتا ہے۔اگرچہ چاند کا اس پھول سے کوئی تعلق نہیں، لیکن اگر آسمان کا مطلع صاف ہو تو اس کی رنگت گلابی مائل نظر آ سکتی ہے۔ گلابی چاند کی دنیا کے بہت سے ممالک کی ثقافت میں مختلف اہمیت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے اور چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے، جسے بغیر کسی آلے یا کیمرے کے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ عمل عام طور پر اس وقت ہوتا ہے، جب چاند افق کے قریب ہوتا ہے اور جب سورج کی روشنی چاند سے زمین کی طرف منعکس ہو کر فضا میں بادلوں، دھول، دھوئیں یا فضائی آلودگی کے ذریعے فلٹر ہو جاتی ہے۔
ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
ستمبر 11, 2024سوئٹزرلینڈ:تارکین وطن کا معیشت میں کردار
ستمبر 10, 2024ناشتہ بنانے کی صلاحیت کا حامل منفرد روبوٹ متعارف
ستمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔