پاکستان ٹوڈے: پاکستان کے جنت نظیرعلاقے گلگت بلتستان جانیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کو آن لائن خدمات فراہم کرنے کیلئے ای لائسنسنگ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تکنیکی مدد کے ذریعے سیاحتی خدمات کے اپنے منسلک محکمہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ سیاحتی خدمات، اسلام آباد ڈی ٹی ایس، اسلام آبادنے آئی سی ٹی اور جی بی میں سفری اور مہمان نوازی کی تجارت کے اپنے صارفین کو آن لائن خدمات فراہم کرنے کیلئے ای لائسنسنگ پورٹل کا آغاز کیا۔ اس پورٹل کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تکنیکی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
اس وقت ڈی ٹی ایس، اسلام آباد آئی پی سی کی وزارت کے تحت کام کر رہی ہے۔ سکرٹری آئی پی سی نے اس سنگ میل تک پہنچنے میں ڈی ٹی ایس اور این آئی ٹی بی کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحوںکو معیاری خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے.
اور یہ پیشرفت سرکاری خدمات کو معیاری بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ اب ٹریول، ہوٹل اور ریسٹورنٹ کا انتظام آن لائن ای سروسز حاصل کر سکتا ہے، جو کہ موثر، لاگت سے موثر اور ماحول دوست ہیں۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوگیا
مئی 16, 2024 -
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز پر از خود نوٹس
اپریل 10, 2024 -
گاڑیوں کی اچانک قیمتیں کم ہونے کی وجوہات کیا ؟
مئی 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔