پیپلزپارٹی نہروں کےمعاملےپردونمبری کررہی ہے،عمرایوب

0
104

تحریک انصاف کے رہنما وقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کےمعاملےپردونمبری کررہی ہے۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈرعمرایوب کاکہناتھاکہ اجلاس میں کورم برقرار رکھنااپوزیشن کی ذمہ داری نہیں ،آج سپیکرنےایوان میں غلط بیانی کی ،سپیکرنےکہاپی ٹی آئی نےنہروں کیخلاف قراردادپی پی کےبعدجمع کرائی۔پی ٹی آئی نے12مارچ 2025کوسپیکرآفس میں قراردادجمع کرائی ،سپیکرکی غلط بیانی کےباعث گزشتہ روزدوبارہ قراردادجمع کرائی گئی۔تحقیقات کی جائیں کہ کون غلط بیانی کررہاہے۔
پی ٹی آئی رہنماکامزیدکہناتھاکہ ہمارامطالبہ ہےکہ یہ قراردادفوری ایوان میں پیش کی جائے،پیپلزپارٹی نہروں کےمعاملےپردونمبری کررہی ہے،یہ سب صدر آصف زرداری کی منظوری سےہورہاہے،حکومت بلوچستان اورکےپی معاملےپرہوش کےناخن لے،نوازشریف بلوچستان پرثالثی کےبجائےبیرون ملک چلے گئے۔

Leave a reply