پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار کرلی، اٹامک انرجی کمیشن کا کارنامہ
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں منعقدہ زرعی نمائش میں زرعی شعبہ میں ہونے والی جدید تحقیق اور فصلوں کی نئی اقسام کا تعارف پیش کیا گیا. جبکہ نمائش کے دوران غیر زہریلے ایگرو کیمیکلز اور کھادوں کے کم لاگت متبادل بھی پیش کیے گئے۔
نیو کلئیر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹنڈوجام کے سائنسدان ڈاکٹر نیاز کھوڑو نے زیادہ پیداوار اور بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی اقسام کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار کرلی گئی ہے۔
زرعی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے تحقیقاتی مراکز نب جی، نیاب، این آئی اے ٹنڈوجام، اورنیفا پشاور کے ماہرین نے کپاس، گندم، چاول، چنے اور براسیکا کی 150 سے زائد جدید اور نئی اقسام متعارف کروائی ہیں۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شیریں مزاری کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست
مارچ 20, 2024 -
سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی
مئی 30, 2024 -
یوٹیوب میں ایک دلچسپ اورنیا فیچر متعارف
مئی 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔