گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مزار قائد پہنچ گئے

0
33

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزار قائد پر حاضری دی, گورنر خیبر پختونخوا نے فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ میری کوشش ہوگی کہ صوبے اور مرکز کے درمیان قریبی لاؤ، جب نفرت ہوگی تو صوبہ اور ملک ترقی نہیں کریگا، میں خیبر پختونخوا کی عوام کو وکیل بن کر بات کرونگا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا ساتھ دے، صوبے کے پیسے لینے کا بھی ایک فورم ہے جہاں مقدمہ لڑینگے، جب بڑی پوسٹ پر ایک چھوٹا بندہ ہوگا تو نفرتیں جنم لیگی، مجھے سندھ ہاؤس کے واقعے کا کوئی علم نہیں ہے، پاکستان میں آئین اور قانون موجود ہے۔جو وفاق پر چڑھنے کی بات کریگا قانون موجود ہے، مجھے بتائے کہ خیبر پختونخوا کا اجلاس کتنے دن ہوا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں کو سائڈ لائن کیا، مولانا صاحب سے درخواست کرونگا کہ وہ بھی گورنر ہاؤس تشریف لائے، علی امین گنڈاپور صاحب کچھ چیزیں چھپانا چاہتے ہیں،صوبے کا وزیر اعلی اپنے ضلع میں نہیں جاسکتا تو امن و امان کی صورتحال کا اندازہ لگا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ صاحب سے درخواست ہوگی کہ اپنے شہداء کو انصاف دلوائے۔

Leave a reply