گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابل پراجیکٹ ایسٹرا پیش کردیا

0
30

پاکستان ٹوڈے: گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابل پراجیکٹ ایسٹرا پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت کے میدان میں مقابلے بازی نے نیا موڑ اختیار کر لیا۔ دو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں کُھل کر ایک دوسرے کے مقابل آگئیں، گوگل نے رئیل ٹائم میں کسی بھی سوال کا جواب انسانی آواز میں دینے کیلئے نیا ماڈیول ’’پراجیکٹ ایسٹرا‘‘ کے نام سے متعارف کروا دیا۔

اس حوالے سے ایک نمائندہ ویڈیو بھی پیش کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رابطہ کیے جانے پر گوگل کے اس منصوبے کے تحت پیش کیا جانیوالا ماڈیول کوئی بھی بات ڈھنگ سے بتاسکتا ہے۔ دوسری طرف مصنوعی ذہانت کے سرکردہ ادارے اوپن اے آئی نے اپنے معروف پروگرام چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن چیٹ جی پی ٹی فور زیرو متعارف کرادیا ہے، جو رئیل ٹائم میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے نئے ورژن کیلئے جو لینگویج ماڈیول تیار کیا گیا ہے، اُس کیلئے ہالی وڈ کی مشہور فلم HER میں سکارلیٹ جوہانسن کے کردار سے تحریک لی گئی ہے، جبکہ پراجیکٹ ایسٹرا کی ڈیمو ویڈیو میں ایک خاتون کو سوال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وہ چاہتی ہیں کہ پراجیکٹ ایسٹرا کے تحت پیش کردہ ماڈیول چیزوں کو شناخت کرکے بتائے۔ ویڈیو میں خاتون اپنا کیمرا کمرے میں گھماتی ہیں۔ پراجیکٹ ایسٹرا بتاتا ہے کہ کمرے میں سپیکر موجود ہے۔ وہ دیگر اشیا کو بھی شناخت کرلیتا ہے۔

Leave a reply