پاکستان ٹوڈے: گوگل نے تعلیمی شعبے میں اے آئی کورسز کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ افرادی قوت اور امریکیوں کو مصنوعی ذہانت کا استعمال سکھانے کیلئے تعلیمی اداروں کو 75 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ ٹیک کمپنی بنیادی مصنوعی ذہانت کی مہارتوں اور بہترین طریقوں کو سکھانے میں مدد کیلئےگوگل اے آئی ایسینشلز آن لائن کورس بھی شروع کر رہی ہے۔
اس کورس پر 49 ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے نصاب میں 10 کریڈٹ ہارز درکارہوں گے۔ اس کورس کے ذریعے امیدواروں کو ان کے روز مرہ کے کام میں مصنوعی ذہانت کی مہارتوں اور استعمال کے طریقے سکھائے جائیں گے۔کورس مکمل کرنے والے طلبا کو سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔
دیگر بگ ٹیک سے چلنے والی رفاہی تنظیموں میں مائیکروسافٹ فلانتھراپیز، ایمیزون فیوچر انجینئر اور میٹا ایلیویٹ شامل ہیں۔گوگل کے مطابق میامی ڈیڈ کالج اور ڈارڈن ایگزیکٹو ایجوکیشن اینڈ لائف لانگ لرننگ طلبا اور کام کرنیوالے پیشہ ور افراد کو کورس فراہم کرے گا، جبکہ سٹی گروپ اپنے ملازمین کی استعدادِ کار کو بہتر بنانے کیلئے اس کورس کا استعمال کرے گا۔
یہ تعلیمی پروگرام گوگل کے اس مقصد کا حصہ ہے، جس کے ذریعے ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی کی وجہ سے ہنر مندی کے خلا کو پر کرنا ہے۔ٹیکنالوجی سے واقف افرادی قوت پیدا کرنے میں مدد کیلئےگوگل تکنیکی کارکنوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے گرانٹس بھی دیتا ہے اور مختلف پروگرام بھی تیار کرتا ہے۔
مصنف
ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
ستمبر 11, 2024سوئٹزرلینڈ:تارکین وطن کا معیشت میں کردار
ستمبر 10, 2024ناشتہ بنانے کی صلاحیت کا حامل منفرد روبوٹ متعارف
ستمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بجٹ 2024-25: پینشن، سمیت مختلف کٹوتیوں کی تیاری شروع
مئی 11, 2024 -
ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
اپریل 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔