گوگل کا ردعمل آگیا، جی میل چند ماہ بعد بند ہونے جارہا ہے؟
پاکستان ٹوڈے: دفتری ملازمین، طالب علموں اور مالیاتی اداروں سمیت سب کے لیے انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور ای میلز متعدد آفیشل کاموں کے لیے کی جاتی ہیں جن کے لیے جی میل کا استعمال ہوتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس کا عنوان ‘Google is sunsetting Gmail’ تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سخت پریشانی کا شکار ہوگئے کہ کیا واقعی جی میل بند ہوجائے گی۔
اسکرین شاٹ میں گوگل کی جانب سے مطلوبہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ‘دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جوڑنے، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلات کو فعال کرنے اور لاتعداد رابطوں کو فروغ دینے کے بعد Gmail کا سفر اختتام پذیر ہو رہا ہے، یکم اگست 2024 سے Gmail باضابطہ طور پر بند ہوجائے گا’۔
یہ پوسٹ سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کے ذہنوں میں مختلف سوالات نے جنم لیا۔
افواہوں کو مزید روکنے کے لیے گوگل نے اپنے آفیشل جی میل ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی اور بتایا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں اور Gmail اپنی سروس بلا تعطل جاری رکھے گا۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی کیس کی سماعت
مارچ 26, 2024 -
لاہورمیں مون سون کاسپیل جاری:کہیں ہلکی کہیں تیزبارش
اگست 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔