پاکستان ٹوڈے: عام آدمی کی یہ سواری عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے تاہم میزان بینک کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے۔ اپنی یہ پسندیدہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یاماہا وائی بی آر 125کی قیمت 4لاکھ 66ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، اور عام آدمی کی یہ سواری عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔
تاہم میزان بینک صارفین ایک سال کی اقساط پر بلاسود یہ موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں کل قیمت کا 25فیصد (1لاکھ 13ہزار 125روپے) پیشگی ادا کرنے ہوں گے۔ باقی رقم ایک سال کی مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔
ماہانہ قسط 33ہزار 925روپے ہو گی۔ اس پلان میں صارفین کو پیشگی رقم کے ساتھ 1800روپے پراسیسنگ فیس بھی ادا کرنی ہو گی۔
بابرکی باشاہت ختم،پی سی بی نےاستعفیٰ منظورکرلیا
اکتوبر 2, 2024پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا میلہ 3اکتوبرسےسجےگا
اکتوبر 1, 2024چیمپئنزون ڈےکپ:پینتھرزنےمارخورزکوشکست دیکرفائنل جیت لیا
ستمبر 30, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔