یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 79واں سنڈیکیٹ اجلاس

0
64

پاکستان ٹوڈے: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 79واں سنڈیکیٹ اجلاس، وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے صدارت کی، فائنل امتحانات کے نتائج کے اعلان کے تین ماہ کے اندر ڈگری جاری کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق ڈگری کی تیاری کے وقت کو کم سے کم کیا جائے گا، عدالتوں کے فیصلوں پر جاری ہونے والی ڈگریوں کے اوپر "بحکم عدالت”درج کیا جائیگا، یو ایچ ایس کے نئے سروس سٹیچوز 2024ء کی بھی منظوری، فارمیسی کالجوں کے الحاق کیلئے یو ایچ ایس کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ، پنجاب کی جغرافیائی حدود میں موجود فارمیسی کے ادارے یو ایچ ایس سے الحاق کی درخواستیں دے سکیں گے۔

یو ایچ ایس میں 4سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری، یو ایچ ایس کے ساتھ اس وقت 79نرسنگ ادارے منسلک ہیں، نرسنگ ڈگری پروگرام یو ایچ ایس کے جناح کیمپس میں شروع کیا جائے گا، پرائیویٹ امیدواروں کیلئے ایم ایس نرسنگ پروگرام میں داخلہ 3 سالہ لازمی سروس سے مشروط کرنے کا فیصلہ۔

امیدواروں کو فیس بھرنی ہوگی یا تین سال یو ایچ ایس میں پڑھانے کا بانڈ بھرنا ہوگا، یو ایچ ایس میں مختلف انتظامی پوسٹوں پر بھرتیوں کی بھی منظوری، سنڈیکیٹ نے یو ایچ ایس کی جاری کردہ ڈگری کے فارمیٹ میں تبدیلی کی بھی منظوری دی

اجلاس میں وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کی شرکت، پرو وی سی یو ایچ ایس پروفیسر نادیہ نسیم، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر صوفیہ فرخ کی شرکت، پروفیسر ارشد چیمہ، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر سدرہ سلیم، پروفیسر سارہ غفور، ڈاکٹر محمد عباس کی شرکت، پروفیسر مریم ملک، پروفیسر ثمینہ کوثر، ایڈیشنل سیکرٹریزمحکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کی شرکت

Leave a reply