یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی اکیڈمک اینڈ ایڈمنسٹریٹو ایڈوائزری کمیٹی کا 25واں اجلاس

0
83

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے صدارت کی، تمام شعبوں کے سربراہان کی شرکت یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے نئے اتالیقی (Mentoring) پروگرام کی منظوری اتالیقی پروگرام کو "فہم”کا نام دیا گیا ہے۔

پروگرام کا مقصد اساتذہ کو اپنے اپنے شعبے میں طلبہ کے سامنے رول ماڈلز کی صورت میں پیش کرنا ہے، پروگرام کے تحت اتالیق اپنے شاگردوں کو کلاس روم سے باہر تعلیمی اور ذاتی مسائل پر رہنمائی فراہم کریں گے۔

اتالیقی پروگرام یو ایچ ایس میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تیار کیا ہے، یو ایچ ایس کے گریجویٹ کو منفرد نظر آنا چاہیے،اتالیقی پروگرام کے ذریعے طلبہ کی شخصیت کو نکھاریں گے، ہر اتالیق کو پانچ سے سات شاگرد ملیں گے جن کی مہینے میں دو مرتبہ ملاقات ہوا کرے گی۔

سٹڈی سیشن، کیئریر پلاننگ، لیڈرشپ ٹریننگ، کمیونیکیشن سکلز ڈویلپمنٹ، کمیونٹی سروس کو پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے، اجلاس میں ہیلتھ ریسرچ پراجیکٹس کو ملکی اور غیر ملکی ایجنسیوں کی ترجیحات کے مطابق بنانے پر بھی اتفاق

آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ماحولیات ا ور پائیدار ترقی کے اہداف پر ریسرچ پراجیکٹس تیار کیے جائیں، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلے ریسرچ پراجیکٹس کی تیاری اور فنڈنگ سے مشروط ہوں گے، وی سی یو ایچ ایس، اجلاس میں سٹوڈنٹ افیئرز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آڈیو ویژول کے شعبوں کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ

 

Leave a reply