یوٹیوب کی طرف سے شارٹ ویڈیوز بنانیوالے صارفین کیلئے اہم خبر۔معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ نے ٹاک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنیوالوں کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کروا دیے ۔
ٹیکنالوجی کی دنیامیں روزبروزنئی ایجادات اوراضافےہورہےہیں ہرکوئی نئےسےنئےکی تلاش میں ہوتاہے،ایسےمیں یوٹیوب نےاپنےصارفین کےلئےمتعددنئےفیچرزمتعارف کروادئیےہیں ۔
یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ متعارف کردہ نئے فیچرز میں سے بعض فوری طور پر صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے، جبکہ دیگر فیچرز بھی چند ہی ہفتوں میں دستیاب ہوں گے۔یوٹیوب شارٹس کے نام سے متعارف کرایا گیا ایک نیا فیچر ٹک ٹاک کے ٹیکسٹ ٹو سپیچ ویڈیو نیریشن جیسا ہے ،جس کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اوور کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یوٹیوب شارٹس میں سکرین کے اوپری بائیں کونے پر ایڈوائس کے بٹن پر کلک کرکے صارفین فی الحال دی گئی 4 آوازوں میں سے اپنی پسند کی کوئی بھی آواز منتخب کرسکتے ہیں۔
یوٹیوب نے ایک اور نیا فیچر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کابھی متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے صارفین ویڈیو سے نکلے بغیر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کو استعمال کرسکیں گے اور مختلف فونٹس اور رنگوں سے کیپشنز کے انداز بھی تبدیل کرسکیں گے، اسی طرح مائن کرافٹ ایفیکٹس کے ایک نئے سیٹ کو بھی ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
خراب لکھائی کو ڈیجیٹل ٹیکسٹ میں بدلنےوالافیچر متعارف
نومبر 6, 2024پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانیوالی ڈیوائس تیار کرلی گئی
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔