(پاکستان ٹوڈے) یوٹیوب ٹی وی ایپ پر ملٹی ویو فیچر اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف۔ گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کیلئےمسلسل اقدامات جاری ہیں اوراب یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے،
تفصیلات کے مطابق جو اینڈرائیڈ صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔ ملٹی ویو نامی یہ فیچر یوٹیوب ٹی وی ایپ کے صارفین کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر کچھ عرصے قبل آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز کیلئے متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی نے اسے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین یوٹیوب کی 4 لائیو سٹریم ویڈیوز بیک وقت دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز اور ٹیبلیٹس پر دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو کسی بھی ڈیوائس پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور طاقتور ہارڈ وئیر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر آپ یوٹیوب ٹی وی استعمال کرتے ہیں تو ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے ہوم ٹیب پر نیچے کی جانب سکرول کریں۔ سکرولنگ کے دوران واچ ان ملٹی ویو سیکشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ مخصوص ویڈیوز کو سلیکٹ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔
ملٹی ویو کے دوران بائیں جانب کے اوپری کونے میں موجود ویڈیو کی آڈیو سنائی دے گی مگر آپ اسے تبدیل کرسکتے ہیں۔ آپ اپنا ملٹی ویو سیٹ اپ تیار نہیں کر سکتے ،بلکہ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ لائیو سٹریمز کو ہی منتخب کرنا ہوگا۔ فی الحال یہ فیچر مخصوص سپورٹس چینلز پر کام کرے گا ،مگر بتدریج اس کا دائرہ توسیع کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔
ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
ستمبر 11, 2024سوئٹزرلینڈ:تارکین وطن کا معیشت میں کردار
ستمبر 10, 2024ناشتہ بنانے کی صلاحیت کا حامل منفرد روبوٹ متعارف
ستمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔