یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے بعد آسمان سبز ہو گیا۔

0
50

پاکستان ٹوڈے:عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق آسمان پر سبز بادلوں کے نمودار ہونے کے بعد دبئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں جاری 75 سالہ تاریخ کی بدترین بارشوں کے سبب جہاں نظام زندگی مفلوج ہوگیا وہیں شدید بارشوں کے سبب نہ صرف وہاں کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں بلکہ شاپنگ مالز بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اور ساتھ ہی ہوائی سفر میں بھی کافی مشکات کا سامنے دیکھنے کو ملا۔

سوشل میڈیا پر شاپنگ مالز کی چھت سے پانی برسنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مزید ایک اور ویڈیو زیر گردش ہے جس میں آسمان کے بدلتے رنگ کو دیکھ کر تہلکہ مچ گیا۔

لاگنگ سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے ان مناظر کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں انہوں نے حالیہ موسم کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے   آنے والے کسی بڑے طوفان کی جانب اشارہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر 17 اپریل کو پوسٹ کی گئی 22 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادلوں سے گھرا آسمان سبز رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے جبکہ پورا شہر دیکھتے ہی دیکھتے گرد آلود دھول سے بھر جاتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے آسمان پر رنگ تبدیل ہونے کو فضا میں روشنی کے پھیلاؤ کو بادل میں  بوندوں کو روشن کرنے سے منسوب کیا گیا ہے۔

رپورٹ مکے مطابق یہ ہے کہ "نیلے سبز آسمان کا کسی بھی طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔،

یونیورسٹی آف وسکونسن – میڈیسن کی ایک رپورٹ میں کوآپریٹو انسٹی ٹیوٹ فار میٹرولوجیکل سیٹلائٹ اسٹڈیز کے ایک تحقیقی ماہر موسمیات اسکاٹ بچمیئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے، "جب نیلی چیزیں سرخ روشنی سے روشن ہوتی ہیں، تو وہ سبز دکھائی دیتی ہیں۔

 

Leave a reply