
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں موسلادھار بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوااورشمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے، اُدھرسندھ اوربلوچستان میں موسم گرم اورحبس رہےگا،دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابرآلود اوربارش کی توقع ہے۔
10ارب ہتک عزت دعویٰ میں عدالت نےگواہوں کوطلب کرلیا
ستمبر 16, 2025محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
ستمبر 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔