مٹھی بھر دہشتگردپاکستان کی ترقی ،خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
101

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نےکہاہےکہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سمیت پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں اُن کا انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بُنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس معرکہ حق میں فتح مبین عوام کی حمایت اور بالخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے ممکن ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سمیت پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر طلبا و طالبات نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایسے مزید انٹریکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a reply