مولانا فضل الرحمان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

0
4

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس ملتان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی طور پر کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ماہر امراضِ قلب اور سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کے مزید ضروری ٹیسٹ اور تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply