ہم جس سسٹم میں رہ رہے ہیں وہ تباہ ہو چکا ہے، محسن نقوی

0
4

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان آج جس صورتحال سے گزر رہا ہے، اس کی ذمے داری صرف چند افراد پر نہیں بلکہ یہاں موجود ہم سب پر بھی عائد ہوتی ہے۔

اپنے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کا موجودہ نظام تباہ ہو چکا ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔

Leave a reply