
صدر آصف علی زرداری کی ماڈل ٹاؤن آمد، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملکی انتظامی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔














