ہر صدقہ ہاتھوں سے نہیں دیا جاتا کچھ صدقے کردار سے دیے جاتے ہیں،ادا کار سہیل سمیر

0
18

پاکستان شوبزانڈسٹری کےادارکارسہیل سمیر نےکہاہےکہ ہر صدقہ ہاتھوں سے نہیں دیا جاتا کچھ صدقے کردار سے دیے جاتے ہیں، زبان کسی کی زندگی تار تار کر سکتی ہو لیکن خاموش ہو جانا، یہ خاموشی بھی صدقہ ہے۔

پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے صدقہ و خیرات کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیکی صرف مال و دولت دینے تک محدود نہیں بلکہ ہمارے روزمرہ کے رویوں اور اعمال میں بھی جھلکتی ہے۔
اپنے پیغام میں لکھا ’’ہر صدقہ ہاتھوں سے نہیں دیا جاتا کچھ صدقے کردار سے دیے جاتے ہیں کسی پر غصہ آنے پر اپنے لہجے کو نرم رکھنا کسی کی غلطیوں پر پردہ ڈالنا بدلہ لینے کے بجائے معاف کر دینا جب زبان کسی کی زندگی تار تار کر سکتی ہو لیکن خاموش ہو جانا تو یہ خاموشی بھی صدقہ ہے‘‘۔

Leave a reply