اسحاق ڈارسےچینی سفیر کی ملاقات، پاک چین شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

0
1

جیانگ زائی ڈونگ نے منگل کے روز محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چینی سفیر نے پاکستان کو “مارکۂ حق” کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تزویراتی شراکت داری کو سراہا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ اپنی آہنی اور ہمہ موسمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کیلئے پُرعزم ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خطے میں امن، ترقی اور استحکام کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، اور انہیں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Leave a reply