لاہورمیں عیدالاضحیٰ کیلئےمویشی منڈیاں کب فعال ہوں گی؟تاریخ سامنےآگئی

0
1

لاہور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کو 13 مئی سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں پانچ مقامات پر عارضی سیل پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی کیلئے دفعہ 144 نافذ کی جائے گی تاکہ خریدو فروخت کا عمل منظم رکھا جا سکے۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے تحت لاہور میں مختلف مقامات پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی، جبکہ شاہ پور کانجراں میں قائم ماڈل مویشی منڈی مستقل بنیادوں پر فعال رہے گی۔
عارضی منڈیوں کیلئے سگیاں، اسپورٹس کمپلیکس واہگہ، برکی روڈ، ایل ڈی اے سٹی اور رائیونڈ کے علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں وسیع رقبے پر مویشیوں کی خریدو فروخت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق ان منڈیوں میں شہریوں کیلئے ٹینٹس، بیت الخلاء، روشنی اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ آگاہی کیلئے فلیکس بھی آویزاں کیے جائیں گے۔سیکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہوں گے، جبکہ ہیلتھ، ریسکیو اور لائیو اسٹاک سمیت متعلقہ محکمے بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

Leave a reply