حکومت کاایل پی جی کی قیمت میں معمولی کمی کااعلان

0
2

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں معمولی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3584 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے تھی، جس کے مقابلے میں موجودہ کمی معمولی قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a reply