
وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کااعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 نومبر کے لیے ہوں گی۔














