
پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں نیا سنہری باب رقم، چین اور پاکستان کا مشترکہ خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا۔
خلائی مشن شین ژو 24 چین کے 2 اور ایک پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو لیکر روانہ ہوا تھا، خلائی شین ژو24 مشن 4 سے 5 گھنٹے بعد چین کے خلائی سٹیشن میں داخل ہوگا۔
یہ پاک چین دوستی کی تاریخ کا ایک سنہرا اور تاریخی دن ہے، پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان نے تاریخ رقم کر دی۔















