سعودی حکومت نے عازمین کی سہولت کیلئے موبائل پاسپورٹ کاؤنٹرز متعارف کروادیے

0
1

سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کیلئے ہوائی اڈوں، زمینی سرحدوں اور بندرگاہوں پر موبائل پاسپورٹ کاؤنٹرز متعارف کروا دیے ہیں، تاکہ آمد کے عمل کو تیز اور آسان بنایا جا سکے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ اور خصوصی افراد کو ان کی آمد کے مقام پر ہی فوری طور پر پروسیس کیا جائے گا، جس سے انہیں زیادہ سہولت اور آسانی فراہم ہوگی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چاہیے کہ وہ کسٹم کے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کریں تاکہ ان کا سفر بغیر کسی پریشانی کے مکمل ہو سکے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام اس عزم کا مظہر ہے کہ حج کے انتظامات کو مزید محفوظ، مؤثر اور ہر فرد کیلئے قابل رسائی بنایا جائے۔

Leave a reply