امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکرٹری صرف 5 روز میں عہدے سے فارغ !

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے صرف 5 روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
خبر رساں اداروں رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کی قانونی قابلیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔
کیٹی زکریا نے 13 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس بریفنگ دی تھی، جو تقریباً 14 منٹ جاری رہی۔ اس دوران وہ صحافیوں کے صرف 3 سوالات کے جواب دے سکیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زکریا کو عہدے پر برقرار رہنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق میڈیا کی تنقید کے باعث زکریا کو مشکلات کا سامنا تھا۔
رپورٹس کے مطابق کیٹی زکریا نے قانون کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی، تاہم وہ وکالت کے لیے درکار بار امتحان پاس نہیں کر سکی تھیں، جس کے باعث ان کی پیشہ ورانہ قابلیت پر سوالات اٹھے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ زکریا اپنے عہدے سے الگ ہو رہی ہیں، تاہم مستقبل میں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔















