پاکستان کی معدنیات میں متعدد ممالک کی دلچسپی، امریکا کو کسی بھی معدنی کان کا ٹھیکا نہیں دیا گیا،خواجہ آصف

0
6

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے معدنیات سے متعلق کوئی ٹھیکا یا کان امریکا کے حوالے نہیں کی، اس معاملے پر فی الحال صرف بات چیت جاری ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان قیمتی معدنیات کے ذخائر رکھتا ہے اور کینیڈا، چین، آسٹریلیا اور امریکا سمیت کئی ممالک ان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اس ملک کے ساتھ کام کرے گا جس کے ساتھ اسے محفوظ اور قابلِ اعتماد تعاون میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر ان معدنیات کو نکالنا ممکن نہیں۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر وزیر دفاع نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کا منصوبہ پہلے سے موجود نہیں تھا۔ تمام دیگر راستے آزمانے کے بعد ہی یہ آخری آپشن اختیار کیا گیا۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کے عوام کے بجائے ایک شخص کی سیاست کو ترجیح دے رہے تھے۔

Leave a reply