
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے لیے 7 فروری 2027 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اس بات کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم بعد ازاں حکومت نے موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کی درخواست دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے فروری میں بہتر موسم کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات جنوری یا فروری 2027 میں کرانے کی نئی درخواست جمع کرائی تھی۔















