ڈیموکریٹس کیلئے اقتدار حاصل کرنا کافی نہیں، ایسی تبدیلی لانا ہو گی جس کے اثرات عوام محسوس کریں، ظهران ممدانی

0
1

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کے لیے صرف اقتدار حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ ایسی تبدیلی لانا ضروری ہے جس کے اثرات امریکی عوام اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کر سکیں۔
ظہران ممدانی نے عبدال السید کی کامیابی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی بہت سے لوگوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق شدید مخالفت کے باوجود عبدال السید کی کامیابی قابلِ ذکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبدال السید کو اپنی انتخابی مہم کے دوران روزانہ نسل پرستی اور بہتان تراشی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود ان کی کامیابی اہمیت رکھتی ہے۔
اسرائیل سے متعلق امریکی پالیسی پر بات کرتے ہوئے ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی پالیسی میں عالمی قوانین کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔ امریکی خارجہ پالیسی میں انسانیت کو ترجیح دی جانی چاہیے اور فیصلے انسانی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جانے چاہئیں۔
ظہران ممدانی کے مطابق سیاسی کامیابی کا اصل مقصد محض اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لانا ہونا چاہیے۔

Leave a reply