فیفاورلڈکپ2026:شائقین کاعدم دلچسپی کااظہار

0
2

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل امریکا میں اب تک وہ جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آیا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے میچز 11 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، تاہم تقریباً 80 فیصد ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ بکنگ توقعات سے کم ہے، جبکہ بعض نے اس ایونٹ کو کمزور ردعمل کا حامل قرار دیا ہے۔ورلڈ کپ کیلئے مجموعی طور پر 871 ملین ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جس میں فاتح ٹیم کو 54.5 ملین ڈالر جبکہ رنر اپ کو 36.5 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔
مزید برآں ہر ٹیم کو ایونٹ کی تیاری کیلئے 2.5 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو 10 ملین ڈالر ملیں گے۔ اس طرح صرف کوالیفائی کرنے پر ہی ٹیموں کو نمایاں مالی فائدہ حاصل ہوگا۔
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 32.5 ملین جبکہ چوتھی پوزیشن کی ٹیم کو 30.5 ملین ڈالر دیے جائیں گے، جبکہ مزید انعامی رقم کارکردگی کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔یہ میگا ایونٹ 11 جون سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا، جہاں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Leave a reply