گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر سکلز متعارف

0
1

اگر آپ کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کیلئے پروموٹس تحریر کرنے کا عمل بہت مشکل محسوس ہوتا ہے اور نئے فقرے لکھنا مشکل محسوس ہوتا ہے؟ تو گوگل کروم کا ایک نیا فیچر اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔
گوگل کی جانب سے ایک نئے فیچر سکلز کو کروم ویب براؤزر کیلئے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نئے فیچر سے صارفین کو محض ایک کلک پر زیادہ کارآمد اور کسٹمائز پروموٹس کو محفوظ اور بار بار استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح کمپنی کی جانب سے عام ترین سکلز کی لائبریری بھی تیار کی جا رہی ہے، تاکہ آپ کو اپنی پروموٹس کو بہتر بنانے کیلئے آپ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ فیچر ہر اس صارف کو دستیاب ہوگا جس نے کروم میں انگلش یو ایس کو کروم لینگوئج کے طور پر سیٹ کر رکھا ہوگا۔آپ اپنی سب سے زیادہ استعمال ہونیوالی پروموٹس کو سکل کے طور پر جیمنائی چیٹ ہسٹری میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
اس تک رسائی کے لیے آپ کو فارورڈ سلیش (/) ہا پلس (+) سائن بٹن پر کلک کرکے پہلے سے محفوظ سکل کو استعمال کرسکیں گے۔جیمنائی انٹرفیس میں آپ پہلے سے محفوظ پروموٹس کو ایڈٹ کرسکتے ہیں یا نئی پروموٹس تحریر کرسکتے ہیں۔

Leave a reply