آج بارش ہو گی یا دھوپ چمکے گی؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
3

آج بارش ہو گی یا دھوپ چمکے گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔
محکمہ موسمیات کی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک وگرم رہنے،جبکہ بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے،تاہم مری اورگلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

Leave a reply