پی ایس ایل11:لاہورقلندرزنےراولپنڈیزکوشکست دیکر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا

0
3

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے شکست دے کر انہیں پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ ہدف کےتعاقب میں راولپنڈیزکی ٹیم مقررہ 20اوورزمیں9وکٹوں کےنقصان پر178رنزپرڈھیرہوگئی۔
لاہورقلندرزکی جانب سے فخر زمان نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد فاروق 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم کو وقفے وقفے سے نقصان اٹھانا پڑا، یاسر خان نے 58 اور سعد مسعود نے 54 رنز بنائے، تاہم ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 178 رنز ہی بنا سکی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply