معاشی اصلاحات کے ثمرات سامنے آنے لگے، وزیر اعظم شہباز شریف

0
4

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات اور درست پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہو کر درست سمت پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زراعت، لائیوسٹاک اور معدنیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے ملک کے لیے خطیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ان اہم شعبوں کی ترقی اور برآمدات میں اضافے سے نہ صرف ملکی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جس کے لیے وفاقی حکومت تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

Leave a reply