
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے نئے سال سے “کاروانِ بیداری” کے نام سے ایک نئی سیاسی و فکری تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس پیش رفت سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور یہ محض ایک اصلاحی تحریک ہوگی، کوئی نئی سیاسی جماعت تشکیل نہیں دی جا رہی۔
خواجہ سعد رفیق کے مطابق اس تحریک میں کسی ایک جماعت کی قید نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 125 سے زائد افراد اب تک اس کا حصہ بن چکے ہیں۔















