آئینی ترمیم پرمشاورت تیز:بلاول کی وزیراعظم اورمولاناسےملاقاتیں

0
37

آئینی ترمیم پرمشاورت کاعمل تیزہوگیاچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی وزیراعظم شہبازشریف اورسربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان کےساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔
26ویں آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری وہاں سےہی سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ کےلئے روانہ ہوئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کےمولاناکی رہائش گاہ پہنچنےسےقبل پی ٹی آئی وفدبھی مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پرموجودتھا۔
مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پربلاول بھٹوزرداری سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کےسربراہ اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کا وقت دو بار تبدیل کیا جاچکا ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا۔

Leave a reply